Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

 

عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

 

کراچی: سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کو 252 رنز سے شکست دیکر ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کیلئے بری خبر آگئی!

اوپنر امجد علی نے بھی سینچری جڑتے ہوئے 102 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کیے۔

تصور عباس نے 23 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض 27.5 اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسپنر عبدالقادر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 3 وکٹوں سے قابو کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان کردیا

امریکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 37.1 اوورز میں 148 رنز جوڑ کر پویلین کا رخ کیا۔

مہندر ناگا موٹو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹیں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

دوسری جانب پلے آف میں ساؤتھ اینڈ کلب پر متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

جبکہ معین خان گراؤنڈ پر ہانگ کانگ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے زیر کرلیا۔

اتوار کو مختلف پوزیشنز کے لیے مقابلے ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فائنل مقابلہ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا۔

فائنل کے بعد پیر کی شب مقامی ہوٹل میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481