اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں

پشاور میں گھر کے اندر 6 افراد قتل

1300 روپے کا تنازعہ2 جانیں لےگیا۔ افسوسناک واقع راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا، مقتولین میں سے ایک کی شناخت 25 سالہ سراج اور دوسرے کی زین کے نام سے ہوئی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

چکری روڈ پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لین دین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ذرائع کے مطابق 25 سالہ سراج اور زین کا لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر سراج نامی دوکاندار شدید ز خمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سراج کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میدانِ جنگ بن گیا اور مشتعل افراد نے مبینہ طور پر زین کو اغواء کر لیا۔

ذرائع کے مطابق زین کو نامعلوم مقام پر لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول زین کو بدترین تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد سفاک ملزمان نے اسے موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا اور نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق زین کا ملزمان کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا سراج کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا جس کے بدلے میں زین کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیایوں چند گھنٹوں کے اندر اندر ایک ہی تنازع نے دو نوجوانوں کی جان لے لی

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تھانہ دھمیال میں آئے روز فائرنگ، قتل اور جرائم کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے تھا نہ دھمیال پولیس کا کہنا تھا کہ واقعےکی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481