اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● مریم نوازکا فاتح-۲ کے کامیاب تربیتی تجربہ پر اظہار تشکر ● Why Oman and Pakistan Are Shaping Iran-U.S. Diplomacy ● Islamabad Back in the Spotlight as Iran-U.S. Talks ● Iranian FM Araghchi Leaves Islamabad for Moscow ● Islamabad Scrambles to Revive Stalled US-Iran Peace Talks ● پنجاب میں بڑے روڈزکو ٹریفک کیلئے ماڈل بنانےکا فیصلہ ● پاکستان نے ایران کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا ● امارات میں صنعتی شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا پیکیج

جنگلات کی تباہی۔۔ارباب اختیار کہاں ہیں؟

13

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کشمیر، گلیات، مری اور کوہسار کے دیگر علاقوں میں جنگلات میں آتش زدگی کے پے بہ پے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جنگلات کی ناقابل تلافی تباہی مختلف ٹی وی چینلز دکھاتے رہے۔ جنگلی حیات کا بے پناہ نقصان ہوا۔ خدشہ ہے کہ نایاب نسل کے کئی پرندوں اور جانوروں کی نسلیں اس طرح کی غیر انسانی، مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے عنقا ہو جائیں گی۔

ہمارے ہاں جتنے بھی ادارے ہیں وہ خدا جانے اتنے غیر سنجیدہ اور غیر فعال کیوں ہیں؟ بجٹ میں جنگلات اور ماحول کے تحفظ کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص ہوتا ہے لیکن عملی کام کے بجائے ارباب اختیار اپنے خاندانوں کے ساتھ صحت افزا مقامات کے سیر سپاٹے، مراعات اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں سیمینارز پر سارا بجٹ اڑا دیتے ہیں۔

کیا ہمارے ہاں احتساب کے ادارے دودھ پی کر سوئے ہوئے ہیں؟ جنگلات کی اس تباہی پر متعلقہ اداروں نے اب تک کیا کیا؟ آتش زدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی تحقیق ہوئی؟ کیا کوہسار کے کسی نمائندے کے کان پر جوں تک رینگی؟

شاہد خاقان عباسی ، سردار سلیم، حنیف عباسی، نذیر عباسی، اور دیگر سیاسی زعماء کا فرض ہے کہ وہ اس نہایت اہم مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کو مجبور کریں کہ متعلقہ اداروں کو فعال بنایا جائے اور احتساب کے نظام پر عمل درآمد یقینی بنا کر مستقبل میں ایسے سانحات کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔

(راشد عباسی)


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481