پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقدہوا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے اجلاس کی صدارت کی-وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نوازشریف بھی شریک ہوئے-اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کیاگیا-
خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق،پرویز رشید،رانا ثناء اللہ،انجینئر امیر مقام، مریم اورنگزیب،انوشہ رحمن، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور برجیس طاہر بھی بورڈ کے رکن ہیں -شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید، چوہدری طارق فاروق بھی بورڈ کے ارکان ہیں -ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی،چوہدری عبدالرحمن نے بھی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی-
