Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار

13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے خالقِ حقیقی سے جا ملی

مری کے علاقےلوئر دیول تھانہ پھگواڑی کی حدود میں بے دردی سے قتل ہو نے والے 13 سالہ عبدالمعیز کے قاتلوں کو تین ماہ 8دن بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کی چچا زاد اور حجام شامل تھا جسے جھنگ سے گرفتار کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے عبدالمعیز کو قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس سنگین جرم میں تین افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا پولیس کے مطابق تیسر ے ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ملزمان کی شناخت فارنزک رپورٹ اور دیگر شواہد میچ کرنے پر ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا

واضح رہے کہ13 سالہ عبدالمعیز 12فروری کو والد کے ہمراہ ماموں کے گھر سے واپس آیا جسے والد نے گھر چھوڑا اور خود بازار سے سامان لینے گئے جس کے بعد مقتول عبدالمعیز لاپتہ ہو گیا جس کی ڈیڈ باڈی گمشدگی کے دوسرے دن مقتول کے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک ریر تعمیر مکان سے ملی جسے تشدد کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر لٹکا دیا گیاتھا

لواحقین کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھا نہ پھگواڑی میں ایف آئی آر درج کر ائی گی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتول کی فیملی سمیت 55 افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے 25 کے ڈ ی این اے ٹیسٹ کر وائے جن میں مقتول کی قریبی رشتے دار سمیت ایک ملزم کے فارنزک رپورٹ میچ کر گئی جو پر ملزمان کو واقع کے 3 ماہ بعد حراست میں لیا گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481