Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین

خاندانی جھگڑے نے4 افراد کی جان لے لی، د وزخمی افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان کے گاؤں شیرکہنہ میں پیش آیا،تنازع دو سگے بھائیوں کے درمیاں رات گئے پیش آیا، طیش میں آ کر بھائی نے دوسرے بھائی کے اہلخانہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ سے 55 سالہ سعد اللہ، 37 سالہ بیوی ، 12 سالہ بیٹی اور رشتہ دار ابوبکر موقع پردم توڑ گئے جبکہ واقعے میں 15 سالہ اور9 سالہ بیٹا زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بیروٹ خورد کے علاقے سنگریڑی میں بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چودری آصف کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ قتل پر پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے پولیس تفتیش کے تمام مسائل بروئ کار لائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ایبٹ آباد سرکل بکوٹ، بیروٹ خورد کے گاؤں سنگریڑی میں گھریلو تنازعے نے اچانک خونی رخ اختیار کر لیا اور بھانجے نے سگے ماموں کو قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری یاسر نامی شخص نے طیش میں آ کر اپنے سگے ماموں چوہدری آصف کے گھر میں گھس کر ان پر چھری کے پے در پے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا، تاہم مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بکوٹ پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481