امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔
آج سے امریکی ناکہ بندی ختم کر کے جہازوں کی نقل و حرکت بحال کر دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نے جنگ بندی کی نئی تجاویز پر ایران کو جواب بھیجنے کے بعد یہ اہم اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی طرح بھی اس عمل میں مداخلت کی گئی تو نمٹ لیں گے ان جہازوں کا تعلق مشرق وسطی اور ان ممالک سے ہے جو جنگ میں فریق نہیں۔
ایرانی جہازوں کو بھی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی مگر کوئی شر انگریزی برداشت نہیں ہوگی
ہماری ملٹری ان جہازوں کو حفاظت سے نکالے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے ۔ پھنسے ہوئے جہازوں کر کھانے پینے کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے مثبت بات چیت ہورہی ہے ۔
ہرمز میں پھنسے ہوئے تیل بردار جہازوں کی آزادی سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
