اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ویسٹ انڈیز نےانگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نےانگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی اور ایونٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

گروپ سی کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ کیسی ردفورڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز اسکور کیے۔ جیسن ہولڈر نے 33، روسٹن چیز نے 34 اور شمرون ہٹ مائر نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیم کرن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فل سالٹ نے 30، جیکب بیتھل نے 33 اور جوس بٹلر نے 21 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گڈاکیش موتی نے تین اور روسٹن چیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ یاد رہے کہ کیریبین ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481