اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل سونگ جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل سونگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل سونگ جاری کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ ترانہ دنیا کرکٹ کے بڑے ایونٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے اور تمام آڈیو پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ سونگ کا ٹائٹل ’فل دا تھرل‘ ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ٹرافی کی نمائش کی گئی، جہاں طالبات نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی مقامی شاپنگ مال میں بھی نمائش کی جائے گی اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچوں کے دوران اسٹیڈیم اور اس کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی دیکھی جا سکے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481