ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کیلئے بری خبر آگئی!
آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھپھو انتقال کر گئیں۔
پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور گرین شرٹس نے گزشتہ روز پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان کردیا
پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے
خلاف میچ سے کرے گا لیکن اس سے قبل ہی شاداب خان کے لیے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی
قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے
کہ ابھی سنا ہے پھپھو کا انتقال ہو گیا ہے،
تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
