اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی

بھارت میں شہر گوہاٹی میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 263 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 68 اور دھننجایا ڈی سلوا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں کی شرکت کنفرم، فہرست آئی سی سی میں جمع

بنگلہ دیش نے 264 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

، کپتان مہدی حسن میراز 67 اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

تنزید حسن 84 ، لٹن داس 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ توحید ہردوئی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش اپنا دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ کیخلاف 2 اکتوبر کو کھیلے گی

جبکہ سری لنکا اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481