اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست

وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست

حیدر آباد (اُمت نیوز) ورلڈکپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 144 رنز پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ کپتان بابراعظم 80 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ2023،آسٹریلیا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

بعد ازاں وکٹ کیپر محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 159 رنز کی شراکت داری قائم کی، پھر سعود شکیل 75 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 94 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

بعد ازاں شاداب خان 16 رنز کی اننگز کھیل کر 338 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

محمد رضوان 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 2 جبکہ میٹ ہینری، جیمز نیشم اور لوکی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481