ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت میں شہر گوہاٹی میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 263 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 68 اور دھننجایا ڈی سلوا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں کی شرکت کنفرم، فہرست آئی سی سی میں جمع
بنگلہ دیش نے 264 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
، کپتان مہدی حسن میراز 67 اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
تنزید حسن 84 ، لٹن داس 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ توحید ہردوئی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش اپنا دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ کیخلاف 2 اکتوبر کو کھیلے گی
جبکہ سری لنکا اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
