اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صوبائی نشست پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

خواجہ سراء صوبیا خان نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے لئے علیحدہ سیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے جنرل سیٹ پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی کوہاٹ روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سید احسن علی شاہ کے دفتر میں جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں سرگودھا،ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

صوبیا خان ضلع پشاور سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور ان کو خیبرپختونخوا کی پہلی خواجہ سراء براڈ کاسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

صوبیا خان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات جیت کر خواجہ سراء کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں

اور وہ اس سوچ کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہیں کہ خواجہ سراء معاشرے میں فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کرسکتے ہیں،

اگر ان کو اختیارات مل جائیں تو وہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

صوبیا خان نے کہا کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل ویلفیئر سے درخواست کریں گی کہ

وہ ان کی انتخابی مہم کو سپورٹ کریں جبکہ ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کریں گی

کہ اس دوران انکو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے

کہ کوئی خواجہ سرا انتخابات میں براہ راست حصہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد سے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

 

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والے اور علاقے کے لوگ بھی انکو سپورٹ کررہے ہیں،

تاہم وہ خود علاقے میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائیں گی اور مردوں کے علاوہ علاقے کی

خواتین سے بھی ملیں گی تاکہ وہ انکو سپورٹ کریں۔

صوبیا خان کہتی ہیں کہ خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ سیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے

انہوں نے جنرل سیٹ پر کاغذات جمع کرائے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481