اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد سے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار

جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوارن برائے قومی اسمبلی اسلام آباد نے آج 21دسمبر کو وفاقی دارحکومت کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،جماعت اسلامی کے اُمیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے کارکنان، حامیوں اور ووٹرز کے بڑے بڑے جلسوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے، جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 46سے نائب امیر جماعت اسلامی  پاکستان میاں محمد اسلم جو کہ اس سے قبل بھی یہاں سے قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں، این اے 47سے معروف تاجر رہنماء اور جماعت اسلامی کے نائب امیر محمد کاشف چوہدری اور این اے 48 سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نائب امیر جماعت اسلامی ملک عبدالعزیز کو اُمیدوارن نامزد کیا ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد  میڈیا سے گفتگومیں میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد مسائلستان بن گیا ہے اس شہر کو دنیا کا جدید ترین شہر بنانا ہماری ترجیح ہے، منتخب ہو کرشہر میں ترقیاتی کاموں، تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں عوام دوست قانون سازی بھی کرائیں گے، اسلام آباد کوآبادی کے حساب سے دیکھا جا ئے تو یہاں کی الگ اسمبلی ہو نی چا ہیے مگر اس شہر میں نہ بلدیاتی نظام ہے اور نہ ہی میئر ہے، انھوں نے کہا کسی کو اسلام آباد کی فکر نہیں،کسی کو نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فکر نہیں، عوام آزمائے ہو ئے لوگوں کو دوبارہ نہ آزمائیں انشاء اللہ منتخب ہو کر اسلام آباد کا رکا ہوا تر قی کاسفر دوبارہ شروع کریں گے،
محمد کاشف چوہدری نے کہا وفاقی دارلحکومت ہو نے کے باوجود اسلام آباد کے عوام صاف پانی، صحت،اور تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہیں،اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں،الیکشن جیت کر اسلام آباد کی عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کروں گا، انھوں نے کہا اسلام آباد میں بلدیاتی نظام میری ترجیح اول ہے لوکل گورنمنٹ کا نظام لاکر نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنائیں گے تاکہ شہریوں کو مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، منتخب ہو کر اہلیان اسلام آباد کو ہر طر ح کے مافیا
سے نجات دلائیں گے۔
Jamaat-e-Islami candidates from Islamabad submitted their nomination papers for the National Assembly


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481