اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پلڈاٹ نےالیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے

انتخابات 2024: غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلے جاری

پلڈاٹ نےالیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے اور کہا ہے کہ عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور کم ترین رہا

 

 

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین سطح پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی شفافیت  49 فیصد رہی جو کہ 2018 کے عام انتخابات کے حاصل کردہ اسکور سے 3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ خیال رہے کہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں شفافیت کا جائزہ اسکور بالترتیب 57 اور 52 فیصد تھے۔

پلڈاٹ کے مطابق 2013 کے بعد سے ان اسکورز میں مسلسل کمی، پاکستان میں جمہوری عمل کے کمزور ہونے کی علامت ہے اور انتخابی نظام میں عوام کا اعتماد بحال کرنے کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پلڈاٹ نے پورے انتخابی عمل میں شفافیت اور احتساب کے اقدامات کو بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

 

علاوہ ازیں پلڈاپ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ خاص طور پر نتائج کو مرتب کرنے، ان کی ترسیل اور انضمام کے حوالے سے 2024 کے عام انتخابات کے دوران ہونے والی تاخیر اور خامیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ 2018 کے بعد سے نتائج مرتب کرنے کے انتظام میں کوئی موثر پیش رفت نہیں ہوئی اور اس کا اسکور 40 فیصد پر رکا ہوا ہے جو الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آپریشن میں انکوائری کی ایک اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Puldat raised questions on the transparency of the election ,پلڈاٹ نےالیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481