اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ن لیگی امیدوار کامیاب

این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ن لیگی امیدوار کامیاب

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا کامیاب قرار پائے۔

این اے 81 کے نتائج کو ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرا نے چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ری کاؤنٹنگ میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 3197 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔

دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا نے ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیابی پر لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز 7 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے۔

عام انتخابات میں پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ رانا بلال اعجاز نے 1 لاکھ 17 ہزار 7 سو 17 ووٹ لے کر میدان مارا تھا، ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا 1 لاکھ 9 ہزار 9 سو 26 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481