اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج دوپہر اسلام آباد پہنچیں گے، نواز شریف کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد کے لیے ان کی خصوسی پرواز کا شیڈول سامنے آ گیا۔

نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اُڑان بھرے گی ۔ نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں مال روڈمری کی فضا ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی

خصوصی پرواز سہ پہر ڈیڑھ بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیارہ دو بج کر 20 منٹ پر لینڈ کرے گا۔ نواز شریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی مدد حاصل کرنے میں ملک ریاض ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نواز شریف اسی چارٹر طیارے سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ روانہ ہوں گے۔ چارٹر طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے خصوصی انتظامات کیے گے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  40 دن چلے پر گیا تھا،کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،شیخ رشید

نواز شریف کے ہمراہ صحافیوں اور پارٹی رہنماؤں سمیت 194 افراد خصوصی جہاز سے پاکستان پہنچیں گے۔ ن لیگی رہنما میاں ناصر جنجوعہ ، عرفان الحق صدیقی، برطانیہ سے ن لیگ کے صدر زبیر گل ، نیدر لینڈ سے پرویز اور فرانس سے مسلم لیگ ن کے سردار ظہور الحق بھی خصوصی پرواز میں آنے والوں می ہوں گے۔

دبئی سے خصوصی پرواز میں جانے والے رہنماؤں کو تین گھنٹے قبل دبئی ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایئر پورٹ پر سابق وزیر اعظم کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے ٹائم فریم کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں اورصحافیوں سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات کریں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل جمعے کو نواز شریف نے مصروف ترین دن گزارا اور پاکستانی تاجروں، یو اے ای حکام سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں سکاٹ لینڈ نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے

نواز شریف کی واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے میں شرکت کیلیے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان ملک بھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ کراچی سے لیگی کارکنان ٹرین میں روانہ ہوئے جبکہ گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے بھی کارکنان قافلوں کی صورت میں بذریعہ ٹرین اور گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر کی ملاقات

علاوہ ازیں لاہور سمیت مینار پاکستان کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ لیگی رہنماؤں نے اس حوالے سے مینار پاکستان میں جمعے کی شب ایک جلسے کا انعقاد کیا،

جس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481