آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا فوج کے کمانڈر کی ملاقات
سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل H.L.V.M. Liyanage نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی وطن واپسی،حتمی پلان سامنے آگیا
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،
جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں شیخ رشید نے9 مئی میں ملوث افراد کیلئےعام معافی کی اپیل کردی
سری لنکن فوج کے کمانڈر کل ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی،
کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔
