نواز شریف کی وطن واپسی، حتمی پلان سامنے آگیا
نواز شریف کل 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے
جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
نواز شریف کا طیارہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوگا،
3 گھنٹے 5 منٹ کی فلائٹ کے بعد ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جہاں نواز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی
اس کے بعد نواز شریف کا طیارہ ڈیڑھ بجے لاہور کیلئے پرواز بھرے گا۔
یہ خصوصی طیارہ 2 بج کر 20 منٹ پر علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا
جس میں 194 افراد سفر کریں گے۔
