اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مال روڈمری کی فضا ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی

27b4c00a 3020 4aee a2e2 7f088a05d99c jpg

جمعیت علماء اسلام مری کے زیر اہتمام اسرائیلی بربریت کے خلاف مال روڈ مری پر ” الاقصی ریلی و احتجاجی مظاہرہ ” کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کی قیادت امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی۔ قاری محمد سعید عباسی ۔مفتی خالد حسین عباسی۔ قاری راشد نواز عباسی۔ جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی۔ ندیم اخلاص عباسی اور دیگر کر رہے تھے۔

ریلی میں مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز ، ندیم شکور سمیت کثیر تعداد میں علماء، اہلیان علاقہ اور تاجروں نے  بھی شرکت کی۔اس موقع پر مال روڈ کی فضا ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

جے یوآئی مری کے امیرمولانا قاری سیف اللہ سیفی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت و درندگی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ مسلم حکمران ظلم کے خلاف عملًا کردار ادا کریں۔

وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر فلسطینی مسلمانوں کے دست وبازو بنے،مظاہرے سے مفتی خالد حسین عباسی،قاری سعید عباسی،جے یوآئی کے قاری راشدنوازعباسی،قاری نوید احمدعباسی،جے یوآئی مرکزی کونسل کے ممبر ندیم اخلاص عباسی،مفتی ظفرالسلام سیفی،قاری عبدالعلیم عباسی،ثناء اللہ عباسی،رمضان خان،حفظ اصغر،سجاد عباسی،جے ٹی آئی مری کے صدر حافظ عماد،عاصم محمودعباسی،حافظ صدام عباسی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اکابرین کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔

قبلہ اول کی آزادی کے لیے تحریکی کردار ادا کرنے کا وقت آچکا ہے، جے یو آئی مری کے تمام کارکن شانہ بشانہ ہوں گے، اس موق پر مسلم ممالک سے جہاد کااعلان کرنے کامطالبہ اورتمام مسلمانوں سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ بی کیاگیا،مظاہرہ کے اختتام پر مال روڈ سے مرحبا چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی,ریلی کے شرکاء ” اسرائیل مردہ باد,سبیلنا الجھاد ” کے بھرپور نعرے لگائے,مال روڈ کی فضا ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 Mall Road Murree echoed with chants of "Death to Israel",مال روڈمری کی فضا '' اسرائیل مردہ باد '' کے نعروں سے گونج اٹھی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481