سکاٹ لینڈ نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے
سکاٹ لینڈ نے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہےکہ ان کا ملک غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے اور سکاٹ لینڈ وہ پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
حمزہ یوسف نے کہا کہ ہم نے شام، یوکرین اور دیگر کئی ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں غزہ کے لوگوں کیلئے بھی ایسا دوبارہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے سسرسمیت دیگر رشتے دار بھی غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے،
یہ بھی پڑھیں امریکا میں یہودیوں نے غزہ کو جینے دو کا نعرہ لگادیا
حمزہ یوسف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بے گھر ہونے
والے 10 لاکھ فلسطینیوں کے لیے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے پروگرام کا اعلان کرے۔
