Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا

ایران حملے میں زخمی امریکی فوجی دم توڑ گیا

واشنگٹن: ایران کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک امریکی فوجی دم توڑ گیا جس کے بعد امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال میں ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ امریکی حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کے اہل خانہ کو باقاعدہ اطلاع نہیں دی جاتی۔

قبل ازیں کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشیں واپس امریکہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ ان فوجیوں کی یاد میں ڈوور ایئر فورس بیس پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

چھ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کویت کے پورٹ شعیبہ پر ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی، جس کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481