اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

فوجی اہلکار کی طرف سے لعن طعن کے بعد نیتن یاھو کو فوجی اڈے سے طے شدہ خطاب کے بغیر واپس لوٹنا پڑا

یہ بھی پڑھیں فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں حماس اور دوسرے فلسطینی عسکری گروپوں کی طرف سے اسرائیلی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں پر ڈرامائی حملے کے بعد اسرائیلی عوام کی طرف سے اس حملے کو روکنے میں ناکامی پر حکومت اور سکیورٹی اداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکومت کے خلاف ناراضی نہ صرف عوامی حلقوں میں پائی جا رہی ہے بلکہ فوج میں بھی ان کی مبینہ غفلت پرانہیں لعن طعن کا سامنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم ایک فوجی اڈے پر سپاہیوں کا مورال بلند کرنے گئے تو انہیں ایک فوجی افسر کی طرف سے کھری کھری سننا پڑیں جس پر وہ اپنا طے شدہ خطاب کیے بغیر ہی واپس آگئے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف دباؤ اور ناراضگی ظاہر کرنے والے ایک اس واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ بنجمن نیتن یاہو کو گذشتہ جمعرات کو ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران ایک ریزرو افسر کی جانب سے توہین آمیز الفاظ کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنا شیڈول کے مطابق وہاں پر خطاب ترک کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے،فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےمزید کہا کہ ایک افسر نے نیتن یاہو کے سامنے بلند آواز میں چیخا اور انہیں "جھوٹا” اور "بے کار” لیڈر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

عرب ورلڈ نیوز نے اس واقعے کے بارےمیں بتایا کہ اس واقعے کے بعد وزیر اعظم نے

تقریر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فوجیوں سے انفرادی ملاقات کی اور وہاں سے واپس لوٹ آئے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا مقصد غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ بڑھتے

ہوئے تنازع کی روشنی میں سلامتی کی صورتحال پر فوجیوں سے بات کرنا تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481