اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے،فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے،فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے ، فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 3ہزار تک پہنچ گئی جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے دوران قابض فوج بے رحمی کے ساتھ بم گرا رہی ہے جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے جس میں سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں

 

اورتین لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں ، یہی نہیں اسرائیلی فوج نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے قافلوں کو بھی نہیں بخشا ، اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

یہودی آباد کار بھی نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے لگے ، گزشتہ روز یہودی آباد کار نے بھی اسرائیلی فوج کی موجودگی میں نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

اسرائیلی فوج نے کل (ہفتے) کو غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر بمباری تیز کردی جس سے ہسپتال اور صحت کی سہولیات متاثر ہوئیں، اسرائیلی بمباری میں ہسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں، بمباری میں غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ کے ہسپتالوں میں ہیلتھ ریفریجریٹرز لاشوں سے بھر گئے ہیں ،جس کے بعد کھانے اور آئس کریم کے ریفریجریٹرز کو جسم کے اعضاء اور لاشوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا ہے۔

اسرائیلی افواج کی لبنانی سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شام کے سرحدی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے توپوں سے حملے کیے گئے۔

اسرائیل نے شام کے شہر حلب پر طیاروں سے حملہ کرکے ہفتے کو تعمیر نو کے بعد کھولا گیا رن وے ایک بار پھر تباہ کردیا۔

لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے بین الاقوامی خبرایجنسی کا صحافی بھی جاں بحق ہوگیا ، سی پی جے کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ میں کم از کم 12صحافی مارے جا چکے ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا۔

قبل ازیں حزب اللہ نے کہا تھا کہ صحیح وقت آنے پر اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنے فلسطینی اتحادی حماس کے ساتھ شریک ہونے کے لیے "مکمل طور پر تیار” ہو گی ۔

اس حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ عبدالالہیان نے کہا ہے کہ ابھی ایک سیاسی راستہ موجود ہے اور اس پر اقوام متحدہ کے مندوب سے بات کریں گے، اگر لڑائی میں حزب اللہ شامل ہوئی تو اسرائیل پراس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کی بے دخلی کو سزائے موت کے مترادف قرار دے دیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 700بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ریڈ کراس اسرائیل اور حماس کی جنگ سے جنم لینے والے انسانی المیوں سے خوفزدہ ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسی المناک صورت حال میں عالمی ریڈ کراس کے رضاکار لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ریڈ کراس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین تصادم کے باوجود بین الاقوامی قانون کے مطابق انسانی بنیادوں کا خیال رکھیں، عام شہریوں کا تحفظ کریں اور انسانی بنیادوں پر لوگوں کے کام آنے والی تنظیموں کو اجازت دیں کہ وہ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کرسکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481