اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطین بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی واپسی اورمسلم لیگ ن کے کمزور نکات

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی، خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے

اہم منصوبوں پر دستخط ہوں گے،

سی پیک سے خطے کے دیگر ملکوں کو بھی فائدہ ہوگا،

یہ بھی پڑھیں یوسی بیروٹ کیپیٹن عمیر عبداللہ شہید سکول کا ایک اور اعزاز

دورہ چین سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481