اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی کا بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ

شاہد آفریدی کا بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ

شاہد آفریدی کا بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے،

جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔

انہوں نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا کہ آپکو دباؤ سے نمٹنا ہوگا

کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کو سنبھالنا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کا تجربہ نہیں،

انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویزا پالیسی پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر یہ نظر آنا چاہیے کہ بابر اعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں انھیں ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنی چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹیم کے سنئیر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے،

ایک ساتھ ڈنر کریں، نماز پڑھیں اور ٹورنامنٹ میں میچ جیتنے والوں کو اعتماد دیں۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کیلئے بری خبر آگئی!

سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدران کو کپتان بابراعظم سے

بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اعتماد دیں،

مکی آرتھر اور انضمام الحق وہاں موجود ہیں جو اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481