Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پالی کیلے میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان کو شکست

پالی کیلے میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان کو شکست

پالی کیلے میں سنسنی خیز مقابلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بابر اعظم نے 25 اور فخر زمان نے 25 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں بغیر کسی خاطر خواہ اسکور کے گر گئیں، تاہم کپتان ہیری بروک نے شاندار سنچری اسکور کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ہیری بروک نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ول جیکس نے 28 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم آخری اوورز میں انگلینڈ نے ہدف حاصل کرکے اہم کامیابی سمیٹ لی۔

ہیری بروک کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481