اپنے شوہر کو بھری ہوئی سگریٹ پلائیں گی آپ ؟
خاتون میری طرف عجیب گوں مگوں کی حالت میں دیکھ رہی تھیں ،
بھری ہوئی سگریٹ سمجھتی ہیں آپ ؟
نفی میں خاتون نے سر ہلانے لگیں ،
اچھا سگریٹ تو سمجھتی ہیں نا ؟
جی جی ،
ارے بھری ہوئی سگریٹ کا مطلب نشہ آوار سگریٹ ،
شوہر نے قہقہ لگاتے ہوئے بیوی کو سمجھایا ،
اللہ نہ کرے ڈاکٹر صاحب ،
میں تو سگریٹ نہ پینے دوں !
مگر کیوں ؟
رات میں ایک ہی سگریٹ تو مانگتے ہیں!
بلکل بھی نہیں ، کبھی نہیں ڈاکٹر صاحب،
تو پھر اپنے تین سال کے بچے کو رات میں بوتل میں کیوں دودھ پلاتی ہیں ؟
سر
اس کے بغیر سوتا جو نہیں ہے ،
میں آپ کو دودھ پلانے سے تو منع نہیں کررہا ،
گلاس میں پلائیں ضرور بس بوتل سے نا پلائیں ،
بوتل تو نشے کی طرح ہے ،
چھٹتی نہیں کافر منہ کو لگی ہوئی ،
چند دن کی بات ہے بغیر بوتل دودھ پینے کا عادی ہو جائے گا ،
اور
آپ چار بیماریوں سے بچا لیں گی بچے کو ،
دانتوں کی خرابی ،
پیٹ کی خرابی ،
گلے کی خرابی ،
اور
کانوں کی خرابی ،
پھر کیا خیال ہے ، بوتل سے دودھ پلانے کے بارے میں ؟
آج کلینک میں مکالمہ
ڈاکٹر اظہر چغتائی
