Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عبدالمعیز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کی تیاری

13 سالہ عبدالمعیز کی والدہ انصاف کی آس لیے خالقِ حقیقی سے جا ملی

مری کے علاقے لوئر دیول میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے 13 سالہ عبدالمعیز کے قاتل 75 دن گزر جانے کے باوجود تاحال گرفتار نہ ہو سکے. اہلیان دیول نے 24 اپریل کو پر امن احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے ۔

کمیٹی ممبران قاسم شہزاد اور اظہر اخلاق کا کہنا تھا کہ عبدالمعیز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ڈھائی ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ملزمان کو سامنے نہ لا سکی اور نہ ہی کمیٹی یا عبدالمعیز کے لواحقین کو تفتیش کے حوالے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ 75 دنوں سے یہی کہا جا رہا ہے کہ ملزمان کے قریب ہیں لیکن کوئی گرفتاری یا ملزمان کی شناخت سامنے نہیں لائی جا رہی قاسم شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیس کے نامناسب رویے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بروز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی تاہم ڈی پی او مری کی جانب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او مری میں اس حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے مری کی روایات اورپردہ داری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے 55 افراد سے تفتیش کی گئی جن میں سے 19 کے ڈی این اے ٹیسٹ بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے عبدالمعیز کا کیس ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ جس طرح اس سے پہلے پانچ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا ہے عبدالمعیز کو بھی انصاف ضرور ملے گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481