Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 16 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3،3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہنری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو ہرادیا

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے کیا

مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور 27 رنز کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنر بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز 11، ابراہیم زردان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں

رحمت شاہ 38، کپتان حشمت اللہ شاہدی 8، عظمت اللہ عمرزئی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم وائرل انفیکشن کی زد میں آ گئی

افغانستان کی چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، راشد خان 8، مجیب الرحمن4 جبکہ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر آؤٹ

جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ،پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا،

ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں نوین الحق کی گیند کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ

مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481