شاہین آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام
شاہ آفریدی نے شادی کے بعد 2 خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنا پہلا پیغام جاری کردیا
یہ بھی پڑھیں محمد عامر ٹیم میں کیسےشامل ہو سکتے ہیں؟،انضمام الحق نے بتا دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد 2 خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنا پہلا پیغام جاری کیا۔
https://x.com/iShaheenAfridi/status/1705264837402534158?s=20
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایک تصویر ان کی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ جبکہ دوسری ان کی اہلیہ کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری
اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گرمجوشی اور پیاری خواہشات کے لیے
آپ سب کا شکریہ، یہاں سے کسی خاص کے ساتھ محبت اور ہنسی کی شروعات ہے۔
یاد رہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔
