میکسیکو:مسافر بس کھائی میں جا گری،17 افراد ہلاک
میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس 160 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے
امریکی ریاست میکسیکو میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری،
واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی
رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،
ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

