اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی

تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی

تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے ویڈیو لنک اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل 9 اگست کو کرنے پر تمام رہنماؤں نے اتفاق کر لیا۔

تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی

تمام اتحادی جماعتوں میں اتفاق،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی

نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کے ویڈیو لنک اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اتحادی جماعتوں کے درمیان نگران وزیراعظم، نئی مردم شماری، ضمنی انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیئے، مردم شماری کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل جو فیصلہ دے گی قبول ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کا معاملہ نگران حکومت پر ڈال دیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آئندہ کے ضمنی انتخابات کے معاملات کو خود دیکھ لے گی، اتحادیوں نے رائے دی کہ وزیراعظم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت سے نگران وزیراعظم کا انتخاب کرلیں۔

اجلاس میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی زیر غور آیا جبکہ ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے نام پر مزید مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق اتحادیوں سے آج رات تک تجاویز مانگ لیں، وزیراعظم نے اس ضمن میں کہا کہ جو تجاویز دینا چاہے وہ آج رات تک مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481