اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی آگ بگولہ

ایشیا کپ شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی آگ بگولہ

ایشیا کپ شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی آگ بگولہ

ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا، جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔محسن نقوی نے ایشاء کپ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کر دیا

 

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتیوں کو آگ لگ گئی، بھارتی صحافیوں کے بعد اب کرکٹرز بھی اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لینے لگے۔

سابق کپتان اظہرالدین کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں، ایک فیصلہ کرلو، باہمی سیریز نہیں کھیل رہے تو اے سی سی اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیئے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔سیریز ہارنے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا

 

اس سے قبل بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے بھی اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب کرکٹ کا سپر پاور نہیں رہا؟ آپ کی کسی کے سامنے چل ہی نہیں رہی ہے۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بی سی سی نے یوٹرن لیا ہے، پہلے وہ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں جائیں ڈھاکہ اور آج کہہ رہے ہیں کہ ہم آن لائن میٹنگ میں حاضر ہوجائیں گے۔

واضح رہے ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481