Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیریز ہارنے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا

سیریز ہارنے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا

سیریز ہارنے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا

بنگلا دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے میچ میں صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔

فاسٹ بولر سلمان مرزا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ پر 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حسن نواز نے 33 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔

محمد نواز 2 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 24 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلادیشی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسین بغیر کوئی ر ن بنائے پویلین لوٹے، سلمان مرزا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلادیشی بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔

لیٹ آرڈر میں محمد سیف الدین نے 35 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیشی ٹیم 17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سلمان مرزا نے 3، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شکست کے باوجود بنگلادیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، بنگلادیشی ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481