بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ بھارت کا آئی سی سی میں عمل دخل بڑھ گیا،اہم عہدہ مل گیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی انیک، شميم حسین پٹواری، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، شاک مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنزیم حسن ساکب اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاک بھارت ٹاکرا ایشیا کپ میں متوقع
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی کو کھیلا جائے گا۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 22 اور 24 جولائی کو میرپور، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز پاکستان کی آئندہ بین الاقوامی مصروفیات سے قبل اہم سمجھی جا رہی ہے۔
