اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلگام حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار

پہلگام حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار

پہلگام حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار۔سابق سربراہ را کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں اور معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام میں جو ہوا وہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی تھی اور وہاں سکیورٹی نہیں تھی۔

امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہے

 

تاہم دونوں ملکوں میں کشیدگی بات چیت سے ختم ہوسکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ پہلگام واقعہ،بی بی سی نےبھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں کشمریوں کا کوئی قصور نہیں اور کشمیریوں کو پہلگام واقعے پر نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجیکل سٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا محدود فوجی آپریشن کرنا پڑے تو یہ مناسب ہو سکتا ہے

 

لیکن جنگ کی بات جوہری ہتھیاروں کے تناظر میں کی جاتی ہے اور یہ محض دھمکیوں تک محدود ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف سے جنگ کے قریب ہونے کی باتیں سنائی دیتی ہیں

 

یہ بھی پڑھیں:۔ پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

 

لیکن میرا ماننا ہے کہ جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔

 

امرجیت سنگھ نے زور دیا کہ جنگ سے بچنا ہی بہتر ہے کیونکہ اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481