اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

لیک ہونے والی دستاویز میں جو ہدایات درج ہیں، ان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کا بیانیہ اس طرح ترتیب دیا جائے کہ اسے غیر مسلموں پر منظم حملہ ظاہر کیا جا سکے۔ دستاویز میں درج ہے کہ ’واقعے کا بیانیہ یوں مرتب ہو کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے۔

دستاویز کے مطابق حملے کے 36 گھنٹے بعد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ”آئی ایس آئی“ پر الزام عائد کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بھارتی میڈیا نے منصوبے سے ہٹ کر فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا کر سازش کو بے نقاب کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس تضاد نے سارے واقعے کو ایک ناقص منصوبہ بند فالس فلیگ کارروائی بنا دیا۔

 

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ واقعے سے پہلے میڈیا اثاثوں کو پہلگام پہنچا دیا جائے، اور سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کو تقویت دینے کے لیے 200 سے زائد جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے جائیں۔ مزید یہ کہ مرکزی ہیش ٹیگ سے گریز کر کے ٹرینڈ کو غیر محسوس انداز میں عالمی سطح پر پھیلایا جائے۔

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کی نقل و حرکت کی آڑ میں ”را“ کے فیلڈ آپریٹرز کو مخصوص علاقوں میں تعینات کیا گیا تاکہ ”حملے کے گواہ“ سامنے لائے جا سکیں۔ ساتھ ہی دھندلی ویڈیوز کی مدد سے حملے کی تخلیق نو اور فرانزک طور پر آئی ایس آئی سے جڑے جعلی شواہد بھی منظرعام پر لانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

 

 

خفیہ دستاویز کے مطابق اس پوری کارروائی کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جنوبی ایشیا میں موجودگی کے ساتھ ہم آہنگ کر کے ترتیب دیا گیا، تاکہ عالمی برادری کو اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے پیغام کے تحت بھارت کی حمایت پر مجبور کیا جا سکے۔

 

را دستاویز میں شوپیاں کو متبادل کارروائی کے لیے ایکٹیو رکھا گیا جبکہ بلوچستان میں بی ایل اے اور بی این اے جیسی علیحدگی پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لیے مخصوص کوڈ ”T-48“ کے تحت کوئٹہ اور سوئی میں مداخلت کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اس کا مقصد پاکستان کو داخلی خلفشار کا شکار دکھانا تھا۔

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

پہلگام حملہ فالس فلیگ ثابت،را کی خفیہ دستاویز لیک

 

ایل او سی پر کارروائی کی صورت میں 1.3 کلومیٹر سے زیادہ پیش قدمی نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ چین یا اقوام متحدہ کو ثالثی کا موقع نہ ملے۔ اس حد بندی کو محفوظ رکھنے کے لیے ”TANGO-ECHO“ نامی متبادل لائن کو فعال رکھنے کا حکم دیا گیا۔

 

دستاویز میں واضح لکھا ہے کہ ’اگر 21 اپریل 2025 تک کوئی مسئلہ نہیں آتا، تو حتمی کمانڈ اینالاگ چینل سے فراہم کی جائے گی۔ تمام فیلڈ آپریٹو کے لیے بلیک اسٹیٹس کو قبول کیا جائے گا۔‘

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ دستاویز واضح ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ ایک طے شدہ ”فالس فلیگ“ آپریشن تھا جیسا کہ ماضی میں پلوامہ اور اوڑی حملوں کے بعد بھی بھارت نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مودی سرکار سیاسی مفادات کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلتی آئی ہے اور یہ دستاویز اس بدنیتی کو بے نقاب کرتی ہے۔ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی نفرت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔‘

پہلگام حملے کی یہ دستاویز نہ صرف بھارتی ایجنسیوں کے اندر موجود اختلافات اور دراڑوں کی نشان دہی کرتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ بھارت عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے کیسے خود ساختہ حملوں کا سہارا لیتا ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس معاملے پر فوری تحقیقات کرنی چاہیے تاکہ اس طرح کی خطرناک سازشوں کا سدباب ہو سکے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481