اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈس کلچرل فورم کے تحت مادری زبانوں کا 3 روزہ ادبی میلہ

FB IMG 1706779750960

انڈس کلچرل فورم
Indus Cultural Forum

FB IMG 1706813497326 1
کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کا سالانہ قومی ادبی میلہ سولہ سے اٹھارہ فروری تک پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، عقب میریٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ آپ PNCA میٹرو بس کے ذریعے سیکریٹریٹ سٹیشن پر اتر کر پیدل بھی پہنچ سکتے ہیں۔ یہ سالانہ ادبی میلہ 2016 سے تواتر کے ساتھ منعقد ہوتا ہے۔  پچھلے برس بھی یہ میلہ پی این سی اے میں ہی منعقد ہوا تھا۔

میلے کی افتتاحی تقریب جمعہ 16 فروری کو شام 5 بجے سے آٹھ بجے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کی نظامت معروف ٹی وی کمپیئر توثیق حیدر کریں گے۔  انڈس کلچرل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر منظور سومرو، ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی اور ڈی جی محکمہ ثقافت سندھ جناب منور علی مہیسر کے خیر مقدمی کلمات کے علاوہ اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف اور یونیسکو پاکستان کے سی آر،  ڈائرکٹر جناب یوسف فلالی میکناسی اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد  کے کلیدی خطبات "مادری زبانوں کا تحفظ کیوں ضروری ہے” بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔  بہ یاد رفتگاں کے عنوان سے حال ہی میں وفات پانے والی نابغہ روزگار علمی و ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔  سندھی فلم "پیار ساں ٹھہیل” کی نمائش کے علاوہ مادری زبانوں کی موسیقی اور رقص بھی پیش کیے جائیں گے ۔ آخر میں مہمان خصوصی سید جمال شاہ، نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن خطاب فرمائیں گے۔

ہفتہ 17 فروری کو پی این سی اے، فرسٹ فلور پر صبح دس بجے سے دو مقامات "میوزک روم” اور "لیکچر ہال” میں سیشن شروع ہو جائیں گے۔

10 بجے سے 11:30

مادری زبانوں میں تراجم ۔۔۔۔  لیکچر ہال

تاریخ پر متبادل بیانیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میوزک روم

11:30 سے 01:00

ثقافتی ورثے کا تحفظ ۔۔۔۔  لیکچر ہال

مادری زبانوں کے ادب کے رجحانات ۔۔۔۔۔۔۔۔ میوزک روم

01:00 سے 02:30

وقفہ

02:30 سے 04:00

مادری زبانوں کے شعراء۔ مزاحمت کی آواز ۔۔۔۔  لیکچر ہال

لوک ادب کے رنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میوزک روم

04:00 سے 05:00

یونیسکو کے زیر اہتمام مذاکرہ ۔۔۔۔  لیکچر ہال

05:30 سے 08:00 رات

شعری مجموعوں کی رونمائی، مشاعرہ ۔۔۔۔  لیکچر ہال

 

اور اتوار 18 فروری کو صبح 10 بجے سے شام تک مختلف سیشن جاری رہیں گے۔ جن میں زبان و ادب کے فروغ میں صوبائی حکومتوں کا کردار، عالمی ادب کے تراجم، مادری زبانوں میں فلم اور ڈرامے، مادری زبانوں میں نئے ناول، لسانیات پر تحقیق، مادری زبانوں میں نئے افسانوی مجموعے، مادری زبانوں میں خاکہ نگاری وغیرہ پر سیشن اہم ہیں۔

آخر میں مادری زبانوں کی نابغہ روزگار شخصیات کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دیے جائیں گے ۔

یہ ایک منفرد ادبی میلہ ہے۔ جس میں آپ کو پاکستان کی لسانی و ثقافتی رنگا رنگی کے کئی رنگ ملیں گے۔ علاقائی موسیقی اور رقص بھی میلے کا حصہ ہے۔

پاکستان بھر سے مادری زبانوں کی نابغہ روزگار شخصیات کے ساتھ ساتھ وہ شاعر ، ادیب بھی میلے کا حصہ ہوں گے جن کی مادری زبان کی کتب 2023 میں شائع ہوئی ہیں۔

میلے میں داخلہ مفت ہے۔

۔۔۔۔۔

راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481