اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایک فرد کی کامیابی میں مطالعہ کا کردار

Picsart 25 10 21 12 53 45 015

کون ایسے والدین ہیں جو اپنی اولاد کو کامیاب دیکھنے کی تمنا نہ رکھتے ہوں۔ لیکن حقیقی کامیابی کیا ہے اور اس کا حصول کیسے ممکن ہے، اس حوالے سے ہماری اکثریت کا نقطہ نظر درست نہیں ہے۔ مال و اسباب کی فراوانی کو ہی کامیابی کی کسوٹی سمجھنا دراصل ایک گمراہ کن نظریہ ہے۔ ایک مسلمان کے طور پر قرآن ہمیں کامیابی کا پیمانہ یہ بتاتا ہے کہ اگر ہم اللّٰہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے قوانین اور اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں تو ہمیں فوز کبیر حاصل ہو گی۔ یا دوسرے الفاظ میں ایک فرد نے اگر تزکیہ نفس کر لیا تو وہ کامیاب ہو گیا۔ یعنی تعلیم کا مقصد صرف معلومات کا حصول اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے ایک کامیاب پروفیشنل بننا ہی نہیں ہے بلکہ تربیت نفس بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم خود اور ہمارے بچے کامیابی حاصل کریں تو ہمیں خود احتسابی کی کڑوی گولی نگلنا ہو گی۔ ہمیں خود سے یہ سوال کرنا ہو گا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اگر ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مقصد حیات کیا ہے تو پھر اس کے حصول کے لیے ہمیں مطالعہ کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرنا ہو گا اور حاصل کردہ علم پر عملی زندگی کو استوار کرنا ہو گا۔ یاد رکھیے۔۔۔ مطالعہ محض ایک عادت نہیں بلکہ کامیاب افراد کا ایک طاقتور راز ہے۔ کامیابی کا کوئی "شارٹ کٹ” نہیں، لیکن مطالعہ ایسی کلید ہے جو کامیابی کے بیشتر دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مطالعہ علم کے حصول کا ذریعہ ہے، جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس سے ہمارے فہم و ادراک میں اضافہ ہوتا ہے اور تفکر و تدبر کی عادت پیدا ہوتی ہے۔ یوں ذہنی نشو و نما کی راہیں استوار ہوتی ہیں اور کریٹیکل تھنکنگ کے ساتھ ساتھ ایک فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے۔

اپنے گھروں میں لائبریری بنائیں اور روزانہ مطالعہ کے لیے وقت مخصوص کریں (بے شک 15 منٹ ہی کیوں نہ ہوں). آپ کے بچوں کے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ سکرین ٹائم کی زیادتی نے جو مسائل پیدا کیے ہیں جو بیماریاں بچوں میں عام ہو رہی ہیں ان کے حل کے لیے گھروں میں کتاب کلچر کو فروغ دیں۔ مطالعہ بچے کی شخصیت کو نکھارتا اور اسے پر اعتماد بناتا ہے۔ ارتکاز کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ نیز مطالعہ بچے میں قیادت کا جوہر پیدا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

مطالعہ کی عادت ایک ڈگری یافتہ فرد کو "تعلیم یافتہ” بناتی ہے۔ جس طرح جسم کی نشوونما کے لیے متوازن غذا ضروری ہے اسی طرح اسی طرح کامیاب ذہن کے لیے معیاری مطالعہ ناگزیر ہے۔ علم کی روشنی سے جب قلب و ذہن منور ہوتے ہیں تو فرد کی سوچ اور شخصیت میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اور یوں کامیابی کی راہ استوار ہوتی ہے۔

راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481