اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا قومی ادبی میلہ

FB IMG 1705666659510

انڈس کلچرل فورم (آئی سی ایف)

ثقافتی اور لسانی تنوع پر کام کرنے والے رضاکاروں پر مشتمل ایک رضاکارانہ تنظیم ہے۔ یہ تنظیم پاکستان کی مادری زبانوں کی بقا اور فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ 2016 سے انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا تین روزہ قومی میلہ اسلام آباد میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ میلہ ہر سال مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے 21 فروری سے متصل ویک اینڈ پر منعقد کیا جاتا ہے۔ امسال یہ میلہ 16 سے 18 فروری کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، عقب میریٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

پاکستان میں تقریبا 80 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ جن میں سے کئی زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی عدم توجہی اور تحریری کام نہ ہونے کے باعث ان کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈس کلچرل فورم نے اسی گھمبیر مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے اس قومی ادبی میلے کی طرح ڈالی۔ ہر سال مادری زبانوں میں چھپنے والی نئی کتب کی رونمائی میلے کا حصہ ہوتی ہے۔ نیز مادری زبانوں کے حوالے مختلف سیشنز کے علاوہ بھرپور مشاعرہ بھی میلے کے مقبول ترین پروگراموں میں شامل ہے‌۔

قارئین سے گزارش ہے کہ بچوں کے ہمراہ اس ادبی میلے میں ضرور شرکت کریں۔ میلے میں بچوں کی دلچسپی کی کئی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا ہے۔ بچے اپنے پسندیدہ شاعروں، ادیبوں، دانشوروں اور فنکاروں سے نہ صرف مل سکتے ہیں بلکہ مکالمہ بھی کر سکتے ہیں۔ نیز بک سٹالز بھی موجود ہوتے ہیں جہاں سے نصف قیمت پر کتابیں خریدی جا سکتی ہیں۔

راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481