اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ منصفانہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ منصفانہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر بلے کا نشان واپس لے لیا اور کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ منصفانہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے جو تحریک انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مختلف کیسز میں ہمیں سزائیں دلوائی گئیں، جو کیس اٹھا لیں وہ تحریک انصاف کے خلاف ہی جاتا ہے، گملے توڑنے کے جرم میں بھی ہماری گرفتاری ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بھی پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو آئسولیٹ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، توہم نے بتایا کہ آپ گوگل کر کے دیکھ لیں تمام میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے چئیرمین شپ نہیں چاہیے آپ بلا بچائیں، الیکشن ہوئے تو ہم نے تمام آئینی اور قانونی طریقے اپنائے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی بندہ نہیں گیا کہ ہمیں فورم دیں دے،کوئی پینل ہمارے خلاف نہیں آیا اور ہمارے الیکشن کو کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا، ہمارے جیسے الیکشن کبھی کسی اور جماعت نے نہیں کروائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے رجسٹرڈ ووٹرز تقریباً 8 لاکھ 35 ہزار ہیں، ہم ایپ کے ذریعے الیکشن کرتے ہیں، پچھلے سال ہم نے دو ہزار سے زائد پولنگ ایجنٹ بذریعہ ایپ رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 624 مسترد

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمشین نے یہ اعتراض لگایا کہ ہمارا چیف الیکشن کمشنر پارٹی کے انتخابات نہیں کروا سکتا جبکہ ہم سے کوئی جواب نہیں مانگا گیا اور سیدھا فیصلہ سنایا گیا کہ بلے کا نشان واپس لیا جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری ساری قیادت جیلوں میں ہے یا پھر چھپی ہوئی ہے، ہمارےسیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو اب تک عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ تمام چیزیں شفاف اور آزادانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے بلا واپس لیا تو الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کا حکم نہیں مانا، اگر ہمارے پاس بلے کا نشان نہیں ہو گا تو ہمارے سارے امیدوار آزاد ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم اپنی انتخابی مہم نہیں کر سکتے، ہمارے پاس تو کوئی کامن نشان نہیں ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں مشاورت ہوئی ہے اور امیدواروں کے ٹکٹ کے لیے حتمی فہرست بھی بنالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ منصفانہ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے کسی پارٹی کے ساتھ ابھی اتحاد نہیں ہوا، ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک نشان پر الیکشن لڑیں، سپریم کورٹ کہتی رہی ہے کہ فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کو روکیں، اگر انتخابی نشان نہ ملا تو کیسے ان سب کو روکا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات،زرتاج گل معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وکلا اور چند صحافیوں کو بھی پارٹی کا ٹکٹ دے رہے ہیں، بیرسٹر گوہر چیزیں حتمی مراحل میں ہیں، تین سے چار دن میں حتمی طور پر بتا دیں گے، اگر ابھی الیکشن نہیں کرتے تو پھر اپریل میں سینیٹ بھی اپنی مدت پوری کر لے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے،

ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کر رہے ہیں اور ہم حصہ ضرور لیں گے،

یہ ہماری انڈر 19 ٹیم سے بھی گھبرائے ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481