اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیمی فائنل،بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف

سیمی فائنل،بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔

سیمی فائنل،بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف

سیمی فائنل،بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔
کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔
روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی چیئر مین اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات شروع

بعدازاں شُبمن گِل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شُبمن گِل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی ٹیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں یونس، حفیظ اور وہاب سلیکشن کمیٹی کیلئے مضبوط امیدوار

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آج کا میچ اچھا ہو گا، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے،

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ سیمی فائنل،بھارتی بورڈ نے پچ بدل ڈالی

ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،

ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481