اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑا مظاہرہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑا مظاہرہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئر پرسن بیگم خالدہ ضیاء کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑا مظاہرہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑا مظاہرہ

جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار جان سے گیا جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں بی این پی اور جماعت اسلامی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا، منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار حکومت کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اجازت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے غزہ میں سرحد پر جیمرز نصب کردیئے،انٹرنیٹ بند

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ مظاہرین اور پولیس میں کئی گھنٹے تک جھڑپیں ہوئیں۔

حزب اختلاف کے حامیوں نے لاٹھیوں سے لڑائی کی اور مبینہ طور پر ایک بس اور ایک پولیس چوکی کو آگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی شدید بمباری،غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا،بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ

 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تشدد دارالحکومت ڈھاکہ کے وسط میں سڑکوں اور گلیوں میں پھیل گیا کیونکہ پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور اینٹیں پھینکیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی بربریت کے خلاف مری میں فقہ جعفریہ کا احتجاجی مظاہرہ

 

بی این پی نے تشدد کے خلاف اتوار کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ظاہر الدین سوپن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس اور حکمراں جماعت کے مسلح کارکنوں نے ہماری پرامن ریلی پر حملہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481