اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل نے غزہ میں سرحد پر جیمرز نصب کردیئے،انٹرنیٹ بند

اسرائیل نے غزہ میں سرحد پر جیمرز نصب کردیئے،انٹرنیٹ بند

اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کیے جانے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی شروع کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے شدید حملے شروع کر دیئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کا دنیا سے رابطہ منقطع کرنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، سرحد پر جیمرز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش اور سرحد پر جیمرز نصب کرنے سے غزہ کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، ریڈیو کی نشریات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 326 ہو چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481