اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سویڈن،پہلی بار قرآن پاک کی توہین کرنے والے کو سزا

سویڈن،پہلی بار قرآن پاک کی توہین کرنے والے کو سزا

سویڈن میں ناپاک جسارت کے مرتکب ملعون کو سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے پہلی بار قرآن پاک کی توہین کرنے والے کو سزا سنائی۔ لنکوپنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے مجرم قرار دے دیا۔

سویڈن کی ایک عدالت نے قرآن پاک کی توہین کرنے والے ایک شخص کو نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سویڈن میں کسی فرد کو اس طرح کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا رواں سال کے آغاز میں قرآن کی توہین کے واقعات کی لہر کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس سے پہلے سویڈن کی حکومت نے قرآن پاک کے خلاف ایسے واقعات کی مذمت کی تھی مگر ان واقعات کو بار بار آزادی اظہار کا معاملہ قرار دیا جاتا رہا۔ لیکن اب وسطی سویڈن کے ضلع لنکوپنگ میں 27 سالہ شخص کو’ نسلی گروپ کے خلاف احتجاج کرنے’ میں زیر مقدمہ لایا گیا اور یہ کہا گیا کہ ‘اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے نہ کہ اسلام کو ٹارگٹ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں نیتن یاھو کو اپنے سپاہی نے کھری کھری سنا دیں

خیال رہے ستمبر 2020 میں 27 سالہ سویڈش شہری نے اسی ضلع کے کیتھڈرل کے باہر قرآن پاک کی توہین کی تھی۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز الفاظ ایک کتبے پر لکھے تھے۔

اس نے اپنی تیار کردہ ویڈیو میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز گانا بھی گایا تھا۔ یہ گانا انتہا پسند مذہبی لوگ یہ گانا مسلمانوں کی نسلی کشی کے سلسلے میں گاتے ہیں۔ اس نے اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دکھائی تھی۔

سویڈش عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ یہ گانا نیوزی لینڈ میں ایسے ہی ایک حملے سے جڑا ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ میں یہ واقعہ 2019 میں پیش آیا تھا۔ جہاں ایک آسٹریلوی نے دو مسجدوں میں 51 شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔

سویڈش میں سزا پانے والے ملزم نے کہا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ اس نے استدلال پیش کیا کہ اس کا یہ عمل اسلام پر ایک مذہب کے طور پر تنقید تھی۔ تاہم کورٹ نے اس کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے سزا سنائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481