اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

پشاور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ چھاپے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید انسداد دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں پولیس مطلوب ہیں۔

ایس پی ورسک کے مطابق مراد سعید کو فرار کرانے پر ان کے سالے سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا نو مولود بچی بازیاب،ملزم گرفتار

ایف آئی آڑ کے مطابق مراد سعید پشاور میں تھانہ ناصر باغ کی حدود ڈی ایچ اے میں واقع ایک گھر میں مبینہ طور روپوش تھے، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران اہل خانہ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اہل خانہ نے مراد سعید کو گرفتاری سے بچانے کے لئے فرار کرایا۔ مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہو گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق مراد سعید مبینہ طور رشتہ دار کے گھر روپوش تھے۔ رشتے داروں کے گھر مراد سعید کے دو ملازم بھی موجود تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس نے تلاشی کے دوران مراد سعید کے زیر استعمال کمرے سے ان کی کچھ چیزیں بھی برآمد کیں۔

ایس پی ورسک کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گھر سے مراد سعید کی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل سعودی عرب تعلقات کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

خیال رہے کہ مراد سعید نو مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں۔

ان کے خلاف سوات اور اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت ائف آئی آرز درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یوسی بیروٹ کیپیٹن عمیر عبداللہ شہید سکول کا ایک اور اعزاز

پولیس کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہو گئے تھے

اور ابھی بھی منظر عام پر نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481