Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز شریف

شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں شہباز شریف نے 16 ماہ میں کیا کیا؟، میری خدمات آپ کے سامنے ہیں، پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو نہ یہ جلسہ ہوتا نہ سیاست ہوتی، ہم نے 16 ماہ میں ریاست بچائی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو حالات بہت خراب ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اپنے بہن بھائیوں کے درمیان ہوں گے، 2018ء میں جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر روکا گیا تھا، مخالفین نے نیا ماڈل لا کر بدترین سازشیں کیں، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نواز شریف کو لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

شہباز شریف نے کہا کہ مشرف نے 12 اکتوبر کو مارشل لا لگا کر نواز شریف کی دوسری حکومت کو چلتا کیا، 2013ء میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، نواز شریف نے 4 سال محنت کر کے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی خود چل کر لاہور آیا۔

یہ بھی پڑھیں "صدر رفیق تارڑ کو میاں شریف نے استعفے سے روکا”

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے، ان شاء اللہ پاکستان عظیم ملک بنے گا، آپ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان آ کر پاکستان بچانا ہے، اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا، اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف آئے گا اور کاروبار بھی چلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینی کب تک شہید ہوتے رہیں گے، امت مسلمہ کیلئے آج بہت بڑا چیلنج ہے، غزہ کے لوگ پانی، دودھ، کھانے پینے کی اشیا کو ترس رہے ہیں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481