اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس،پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری

حماس،پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری

حماس کی جانب سے پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

حماس نے ال اقصیٰ فلڈ کے نام سے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 5 ہزار راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اسرائیل میں بھی بڑی تباہی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں میں 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے حماس کے مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوچکے ہیں

اور سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔
اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب حماس نے ال اقصیٰ فلڈ آپریشن کے دائرہ کار میں پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی فوٹیج شائع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیلی میجر جنرل نمرود حماس کے ہتھےچڑھ گیا،یرغمالیوں کی درگت

جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتاری کیے دکھایا گیا ہے۔

فوجیوں کے چہرے پر خوف کے آثار بھی نمایاں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481